میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

آئی ایم ایف کی جانب سے تقریباً ایک ارب 17 کروڑ ڈالر قرض کی رقم اسی ہفتے پاکستان کو منتقل کر دی جائے گی: ذرائع
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی قرض کے اجراکی تصدیق،آئی ایم ایف نے پی ٹی آئی کے غدارانہ عمل کے باوجودمنظوری دی،احسن اقبال
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے دی۔عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی گئی۔آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کو تقریباً ایک ارب 17 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی اور قرض کی یہ رقم آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو منتقل کر دی جائے گی۔دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ا?ئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے قرض کی منظوری کی تصدیق کی اور کہا کہ الحمداللہ آئی ایم ایف بورڈ نے توسیع فنڈ سہولت کی منظوری دے دی،دوسری جانب وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی منظوری دے دی، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے تحریک انصاف غدارانہ عمل کے باوجود پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے تحریک انصاف غدارانہ عمل کے باوجود پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں