میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خاص طبقے کو سیاست میں دخل اندازی کا حق نہیں،مولانا فضل الرحمن

خاص طبقے کو سیاست میں دخل اندازی کا حق نہیں،مولانا فضل الرحمن

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

پی ڈی ایم کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام کے امیرمولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ ہم نے قسم کھائی ہے کہ ہم یزید کے ہاتھوں بیعت نہیں کریں گے،لوگوں اٹھوں اور انقلاب لائو ،انقلاب کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ، اب سے ملک میں جلسے نہیں ہوں گے روڈ کاروان چلے گے اور اسلام آباد کی طرف مارچ ہو گا ۔ دنیا کو بتانا ہے کہ ہم نے جو عہد و پیما کیا ہے اپنے ساتھ اور قوم کے ساتھ اس پر ہم پورا اتریں گے آج ہم ایک مرتبہ کہتے ہیںکہ یہ حکومت ناجائز ہے ۔ جو جبر کے طبقے اس طرح کے حکمرانوں کی پشت پناہی کرتے ہیں ہم ان کا بھی مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں ۔انہوں نے کشمیر کو بیچ دیا ہے ۔ گلگت بلتستان کو کوئی مستقبل نہیں ۔ پاکستانیوں اب تو ذرا سوچ لو ہم نے قربانی دے کر پاکستان کو بچانا ہے ۔ قربانیاں دے کر پاکستان حاصل کیا گیا آج وہی پاکستان اپنی بقا کے لیے آپ سے قربانی مانگ رہا ہے ۔ کہ آپ نے میدان میں نکلنا ہے یا نہیں ۔ اگر ہماری فوج سیاست میں مداخلت کرتی ہے تو وہ آئین سے روح گردانی کرتی ہے اور گر ہم اس طرح کی جمہوریت کو تسلیم کرتے ہیں تو ہم اپنے پارلیمنٹ کے حلف سے انحراف کرتے ہیں ۔ اور سب کو اپنے حلف پر قائم رہنا چاہئے ۔ اس ملک کو قانون کی حکمرانی اور اس کے نیچے ملک کے نظام کو چلانا ہے ۔ پاکستان کی معیشت کو ساڑھے پانچ فیصد اور اگلے سال ساڑھے چھ فیصد دیا گیا لیکن اس نااہل حکومت نے صفر سے بھی نیچے پہنچا دیا ۔ آج ہماری معیشت جمود کا شکار ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو مزار قائد سے متصل باغ جناح گراونڈ میں استحکام پاکستان و حقوق سندھ کے عنوان سے منعقدہ جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے باغ جناح کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسہ عام سے ویڈیولنک کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ چوری کرکے عمران خان کواقتدارمیں لایاگیا ہے،کراچی پاکستان کا دل ہے،میرے کراچی کے دوستو منتخب وزیر اعظم کو پانامہ کیس میں پھنسایا گیا اور ناجائز کیسز بنوائے گئے،مجھے دس سال اور مریم کو بھی سات سال تک سزادلوائی گئی،بجلی کے بلوں نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے،معاشرے میں انصاف نہیں ہے،پاکستان میں سرکاری خزانوں سے مراعات اور تنخواہ لیتے ہیں لیکن عوام کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے،چند لاکھ لوگ خون پیسنے کی کمائی کھارہے ہیں،ایسا لگتا ہے کہ پاکستان ایک طبقے کے لئے بنایا گیا ہے۔بجلی اور گیس کے منصوبے ہم نے شروع کئے،کراچی والوں کو معلوم ہے کہ پچھلے تین برسوں میں آپ پر کیا گذری ہے،انتخابات میں سازش رچائی گئی، ملک کی آج کی بربادی اسی سازش کا نتیجہ ہے،آج ملک کی دہلیز پر خوشحالی ہونا تھی، سماجی اور معاشی انصاف ہوتا عزت اور خود مختاری ہوتی اس حکومت نے دو کروڑ افراد کو بے روز گارکردیا،عوام کب تک زیادتیاں برداشت کرے گی آج کے حالات میں خاموشی جرم ہے،چند لوگوں نے نظام تبدیل کردیا،سٹنگ ججز کے خلاف منصوبے بنے ہم خاموش کیوں رہیں، مہنگائی غربت اور بے روزگاری بڑھ گئی ہم خاموش رہے۔سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ ہم یہ فیصلہ کریں آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے کیسا پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہاہے کہ بلوچستان کے مقررین نے بلوچستان کی جن محرومیوں کا ذکر کیاہے ، پی ڈی ایم کی قیادت ان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کر تی ہے ،نواز شریف اور ہماری جماعت ان کے حقوق دلانے کے لیے بھرپور تعاون کریگی،نوازشریف نے کراچی کا امن بحال اور بھتہ خوری کا خاتمہ کیا ،نوکریاں دینے کا اعلان کرنے والا نوکریاں بھی چھین رہا ہے ، مہنگائی اور بے روز گاری عروج پر ہے،ہم سب حکومت کی سیاست کو دفن کرنے کے لیے لاکھوں لوگوں کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے ۔ر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ وفاق کی طرف سے سندھ کے ساتھ زیادتیوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور سندھ حکومت نے بھی سندھ کے محنت ، سندھ کے ہاری اور سندھ کے عام لوگوں کے مسائل حل نہیں کیے ۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت غریبوں کے مسائل حل کرے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر عوام کو نظر انداز کرنے کا یہ سلسلہ جاری رہا تو ان کی بددعائوں اور عوامی ردعمل سے سندھ حکومت نہیں بچ سکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آسمان کی بلندیوں پر لے جانے والے حکمرانوں نے ملک اور قوم کو پستیوں میں دھکیل دیا ہے ۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی نے کہا کہ کراچی کا جلسہ اس بات کا غماز ہے کہ عوام اپنے بنیادی حقوق سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے ،روز اول سے ہم عوام کے حق حکمرانی اور آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی جدوجہد کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے 65 فیصد وسائل کا سندھ پر خرچ نہیں کیا جاتا ، جس کی وجہ سے سندھ کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ، سندھ ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب کے مظلوم طبقات اپنے حق کے لیے سڑکوں پر ہیںپشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما عبدالرحیم زیارت وال نے کہا کہ ملک کو جن بحرانوں کا سامنا ہے ، اس کی اصل وجہ حکمرانوں کی غلط داخلہ پالیسی ہے ۔ آئین پاکستان نے تمام قومیتوں کے حق کی ضمانت دی ہے اور ان کے حقوق کا تحفظ دیا ہے ۔ آئین شکن جرنیلوں نے آئین کو چند صفحات کی کتاب قرار دے کر ہمیشہ اس کی توہین کی ہے ۔ملک میں آئین سے رو گردانی کی جا رہی ہے ۔ مسلم لیگ (ن)خیبر پختونخوا کے رہنما انجینئر امیر مقام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چور دروازے سے مسلط حکمرانوں نے غریبوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے ۔ عمران حکومت کی تین سالہ کارکردگی یہ ہے کہ انہوں نے ملک کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا ہے ۔ بدترین مہنگائی سے لے کر خارجہ پالیسی تک داخلی صورت حال سے غربت کے خاتمے تک عمران حکومت نے ملک کا حشر نشر کر دیا ہے ۔ حکومت غربت کی بجائے غریب مکاو پالیسی پر چل نکلی ہے ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ثنا بلوچ نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ملک کو سیاسی نظم و ضبط دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 74 برسوں میں پاکستان کو غربت و افلاس سے آزادی نصیب نہیں ہوئی ہے ۔میر کبیر محمد شئی نے کہا کہ جمہوریت کے لبادے میں ملک پر آمریت مسلط ہے ۔ مولانا عبدالقیوم ہالیجوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد کا رخ کیا تو سندھ ان کی کال پر اسلام آباد کو جام کر دیں گے ۔علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ کراچی کے عوام نے جلسے میں شرکت کرکے پی ڈی ایم کے بیانیہ کی حمایت کر دی ہے ۔پی ڈی ایم کی جدوجہد کے نتیجے میں ملک کے ساتھ صوبہ سندھ بھی نااہل حکمرانوں سے نجات پائے گا ۔ نذیر جان یوسفزئی نے خطاب کرتے ہوئے کراچی زیارت اور ملک کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا،عبدالمجید ساجدی نے کہا کہ کراچی جلسے نے سیاست میں طاری جمود کو توڑ دیا ہے ۔مولانا یوسف قصوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے کراچی کے امن اور ملک کی معیشت کو بحال کیا ۔۔ جلسے سے قاضی منیب الرحمن ، مولانا سیف اللہ جوگی ، مولانا تاج محمد ناہیوں سردار احمد نواز خان ، جے یو پی کراچی کے ناظم اعلی مستقیم نورانی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں