میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد میں جرائم بے قابو، قاسم آباد،کینٹ تھانوں کی حدودمیں ڈکیتیاں،شہری لاکھوں روپے سے محروم

حیدرآباد میں جرائم بے قابو، قاسم آباد،کینٹ تھانوں کی حدودمیں ڈکیتیاں،شہری لاکھوں روپے سے محروم

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد میں جرائم بے قابو، قاسم آباد تھانے کے حدود سے مسلح افراد جرنل اسٹور سے ساڑھے تین لاکھ چھین کر فرار، کینٹ تھانے کے حدود سے بھی ڈیڑھ لاکھ کی ڈکیتی، قاسم آباد بزنس فورم کا مظاھرہ، شہریوں نے ایس ایس پی حیدرآباد پر عدم اطمینان ظاھر کردیا، ہٹانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں جرائم کا جن بوتل سے باہر نکل آیا ہے، شھر بھر میں اسٹریٹ کرائم سمیت ڈکیتیوں کی بڑہتی ہوئی وارداتوں کے باعث بیوپاریوں سمیت شہری خوفزدہ اور عدم تحفظ کا شکار ہیں، ایک دن قبل قاسم آباد کے پکوڑا چوک پر واقع اسد جنرل اسٹور میں تین مسلح افراد نے اسٹور مالک سورج کمار کو یرغمال بنا کر ساڑھے تین لاکھ کی رقم چھین کر فرار ہوگئے، کینٹ تھانے کے حدود میں بھرگڑی ہائوس کے سامنے جنرل اسٹور کے مالک اجے سے مسلح افراد ڈیڑھ لاکھ کی رقم و دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے، قاسم آباد میں ڈکیتی کے خلاف قاسم آباد بزنس فورم کی جانب سے پکوڑا چوک پر دہرنا دیا گیا ڈی ایس پی قاسم آباد نے مظاھرین سے بات چیت کرکے دہرنا ختم کروایا دوسری جانب شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں کے ساتھ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی اِضافہ ہوگیا ہے، جی آر تھانے کے حدود سے صحافی عبدالرسول چانڈیو کی چوری شدہ موٹر سائیکل پولیس برآمد کرانے میں ناکام ہے جبکہاے سیکشن تھانے کے حدود لطیف آباد نمبر 8 سے سید عاطف شاھ کے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل نامعلوم چور لیکر فرار ہوگئے ہیں، شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کے واقعات کے بعد ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ نے کینٹ، جی آر او، ہٹڑی، قاسم آباد، چھلگری، ٹنڈو یوسف سمیت 8 تھانوں کے ایس ایچ اوز کا تبادلہ کردیا ہے، حیدرآباد کے شہریوں نے ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ کو عھدے سے ہٹا کر اچھا افسر تعینات کرکے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی حیدرآباد جرائم روکنے میں مکمل طور ناکام ہوچکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں