میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چور دروازے سے آنے والے ہم سے حساب مانگ رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

چور دروازے سے آنے والے ہم سے حساب مانگ رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ہم سے حساب مانگ رہی ہے جو چور دروازے سے اقتدار میں آئی، کہتی ہے 18 ارب روپے سندھ حکومت کو 3 سال میں ملے اس کا حساب دیں۔ میں کہتا ہوں کہ سندھ کے لوگوں نے 9 ہزار ارب روپے انہیں دیئے ہیں پہلے اس کا حساب تو دیں، پچھلے 3 سال میں وفاق نے 370 ارب روپے سندھ کو کم دیئے ہیں۔ سابق حکومت نے ٹیکس کی مد میں جو ریونیو اکٹھا کیا اسے یہ میچ نہیں کرسکے۔ سندھ حکومت صوبے کے لوگوں کو اپنا حساب دے گی ۔ان خیالات کا اظہار وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے ضلع شرقی میں احسن آباد میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے عوام سے خطاب میں کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دو ماہ قبل سندھ کابینہ کو ہدایات دی تھی کہ عوام کے مسائل انکے دہلیز پر حل کئے جائیں، بیچ میں کورونا کے باعث ہم نے اپنی سرگرمیاں محدود کیں لیکن سندھ حکومت نے اول سے ہی کورونا کو سنجیدگی سے لیا، سندھ کے عوام نے کورونا وائرس کے معاملے پر ہمارا ساتھ دیا، کراچی میں کورونا کی شرح 25 سے کم ہوکر 10 فیصد سے نیچے آگئی ہے۔انھوں نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر میں جب کیسز زیادہ ہوئے تو کچھ سختیاں کیں ، اب اس وائرس کے ساتھ رہتے ہوئے عوام کی خدمت کرنی ہے اور پہلی کھلی کچہری کے کیلئے ضلع شرقی کا انتخاب کیا۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آئی ہے اس لیے عوام کے مسائل کا ہمیں بخوبی اندازہ ہے ۔ سندھ حکومت کے وزرا کا عوام سے رابطہ رہتا ہے ۔ کورونا کے باوجود سندھ حکومت عوام کے مسائل پر توجہ دیتی رہی ہے ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ جب سے پیپلز پارٹی بنی ہے سندھ میں ہم نے عوام کی بھرپور خدمت کی ہے ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر الیکشن میں ہم نے سب سے زیادہ نشستیں لیں جبکہ پچھلے تین سالوں میں وفاقی حکومت سے عوام کو کوئی فائدہ ملا؟ تین سالوں میں آٹا، چاول، دال، چینی سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں