پی ڈی ایم نے کراچی میں صرف شو کیا جس میں کوئی پاور نہیں تھی،فواد چوہدری
ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ اگست ۲۰۲۱
شیئر کریں
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے پراپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پی ڈی ایم نے کراچی میں صرف شو کیا جس میں کوئی پاور نہیں تھی،ایسی نااہل اور غیر سنجیدہ اپوزیشن پاکستان کی تاریخ میں دیکھنے کو نہیں ملتی،یہ آئندہ سات سال بھی احتجاجی بینرز اٹھا کر گزارا کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کا کراچی جلسہ دراصل پیپلزپارٹی کے خلاف تھا،شہبازشریف پر برادر خورد نہ باش کا محاورہ صادق آتا ہے۔شہبازشریف بے چارے کو نوازشریف نے سوگنڈے سوڈنڈے کھانے کے لئے رکھا ہوا ہے،شہباز صاحب مہنگائی اس لیے ہوئی کیونکہ آپ کے بڑے بھائی داماد اور صاحبزادگان عوام کی جیب کاٹ کر لندن چلے گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ تین دہائیوں سے اقتدار پر مسلط موروثی خاندان کراچی کی ابتری اور سندھ کی بدحالی کے ذمے دار ہیں۔