پانی کی تقسیم میں بدانتظامی عوامی غصے کو جنم دے رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری کاانتباہ
ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ اگست ۲۰۲۱
شیئر کریں
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت حقِ روزگار پر اسی طرح ڈاکا مارتی رہی تو پورا سندھ سڑکوں پر ہوگا، پانی کی تقسیم میں بدانتظامی عوامی غصے کو جنم دے رہی ہے۔نواب شاہ میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی عہدیداران، اراکین اسمبلی اور کارکنان نے ملاقات کی۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کسی بھی صوبے کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا، عمران خان کے آمرانہ رویوں سے تمام صوبوں میں احساس محرومی جنم لے رہا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ملکی صورتحال کو بھانپ رہے ہیں، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، عمران خان ہوش کے ناخن لیں اور صوبوں سے زیادتی بند کریں۔