میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زرداری، فریال تالپور ،انور مجید کے اکاؤنٹس بند کرانے کا فیصلہ،جائیدادوں کا پتہ چلانے کیلیے ایف آئی اے ٹیم کی لندن ، دبئی جانے کی تیاری

زرداری، فریال تالپور ،انور مجید کے اکاؤنٹس بند کرانے کا فیصلہ،جائیدادوں کا پتہ چلانے کیلیے ایف آئی اے ٹیم کی لندن ، دبئی جانے کی تیاری

منتظم
جمعرات, ۳۰ اگست ۲۰۱۸

شیئر کریں

ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں منی لانڈرنگ کی رپورٹ جمع کرانے کے بعد اب زرداری گروپ، آصف علی زرداری، فریال تالپور، اومنی گروپ، انور مجید اور ان کے اہل خانہ کے تمام اکانٹس منجمد کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک سے رابطہ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ منی لانڈرنگ کی رقم سے دبئی اور لندن میں جائیداد لینے کے لیے ایف آئی اے کی ٹیم لندن اور دبئی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ کھوسکی شوگر ملز میں اہم ریکارڈ جلانے پر انور مجید کے ضمانت پر رہا دو بیٹوں نمر مجید اور مصطفیٰ مجید کی ضمانت منسوخ کرانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کے پیسوں سے دبئی میں انور مجید نے ایک کمپنی بنائی اور اس کمپنی کے اکاؤنٹ سے لندن میں بھی جائیداد خریدی گئی۔ ایف آئی اے کی ایک ٹیم اب دبئی اور لندن جانے کی تیاری کر رہی ہے تاکہ اومنی گروپ اور انور مجید کی جائیداد کے بارے میں تفصیلات لی جاسکیں۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ کھوسکی شوگر ملز سے 27 ہارڈ ڈسک ملی ہیں جن کی مدد سے ایف آئی اے کو منی لانڈرنگ کے حوالے سے کافی مواد ملا ہے اب 3 مزید شوگر ملز پر چھاپوں کی تیاری کی جارہی ہے اب تک جو ثبوت سامنے آئے ہیں اس کی روشنی میں اومنی گروپ، انور مجید، آصف زرداری اور فریال تالپور کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں