میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گوادر میں پر تشدد ہجوم کا سکیورٹی فورسز پر حملہ، سپاہی شہید، 16 جوان زخمی

گوادر میں پر تشدد ہجوم کا سکیورٹی فورسز پر حملہ، سپاہی شہید، 16 جوان زخمی

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

بلوچستان کے ضلع گوادر میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور فورسز کے اہلکاروں پر پرتشدد ہجوم نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید جب کہ افسر سمیت 16 جوان زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حملہ نام نہاد بلوچ راجی موچی کی آڑ میں ایک پرتشدد ہجوم نے کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حملے میں سپاہی شبیر بلوچ نے جام شہادت نوش کیا جب کہ حملے کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 16 فوجی زخمی ہوگئے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے اشتعال انگیزی کے باوجود انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں