میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
توشہ خانہ بل منظور، تحفہ جمع نہ کرانے پر 5گنا جرمانہ ہوگا

توشہ خانہ بل منظور، تحفہ جمع نہ کرانے پر 5گنا جرمانہ ہوگا

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۰ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سینیٹ نے توشہ خانہ مینجمنٹ اینڈ ریگولیشن بل 2023 منظور کر لیا، بل کے تحت تحفہ جمع نہ کرانے پر پانچ گنا جرمانہ جبکہ تحائف نیلامی کی رقم بچیوں کی تعلیم پر خرچ ہوگی۔بل کے تحت صدر مملکت، وزیراعظم۔، اعلیٰ عدلیہ اور فوجی ملازمین سمیت تمام اداروں و عوامی عہدیداروں پر توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔ عوامی عہدے دار ملنے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔سینیٹ اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے دوران وزیر مملکت امور قانون سینیٹر شہادت اعوان نے بل پیش کیا۔ توشہ خانہ مینجمنٹ اینڈ ریگولیشن بل میں ایک شق کا اضافہ کیا گیا ہے۔ توشہ خانہ کے تحائف سے حاصل ہونے والا پیسہ الگ اکاونٹ میں رکھا جائے گا جبکہ نیلامی سے ملنے والی رقم دور دروز علاقوں میں بچیوں کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی۔توشہ خانہ میں جمع ہونے والے تحائف کو عوامی نیلامی کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔ قدیم اشیائ￿ اور گاڑیاں وصول کنندگان کو خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نوادرات کو عجائب گھروں میں رکھا جائے گا یا حکومت کی ملکیت والی سرکاری عمارتوں میں ڈسپلے کیا جائے گا۔تحفے کے طور پر موصول ہونے والی گاڑیوں کو پہلے توشہ خانہ میں جمع کرایا جائے گا تاکہ انہیں کابینہ ڈویڑن کے ٹرانسپورٹ/پروٹوکول پول میں منتقل کیا جا سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں