میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے11ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کردیا

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے11ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کردیا

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 11ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے، الیکشن کمیشن نے 11ایم این ایز کی نشستیں خالی قرار دے دی ہیں۔ نجی چینل کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے گیارہ ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے، الیکشن کمیشن نے 11 ایم این ایز کی نشستیں خالی قرار دے دی ہیں۔پی ٹی آئی کے جن ارکان کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے ان میں جنرل نشست پر علی محمد ، فضل محمد خان ، شوکت علی، فرخ زمان خان کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے، اسی طرح فرخ حبیب، اعجاز احمد شاہ، جمیل احمد، محمد اکرم اور عبدالشکورکو بھی ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ اسی طرح مخصوص نشستوں پر شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے خورشید شاہ، ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق سے مشاورت کے بعد تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے مرحلہ وار منظور کرنے کا فیصلہ کیا، اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں، ان میں ڈاکٹر شیریں مزاری، علی محمد خان، فرخ حبیب، فضل خان، شوکت علی، فخر زمان، اعجاز شاہ، جمیل احمد خان، اکرم چیمہ، شکور شاد، شاندانہ گلزار شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے فلور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، 11 اپریل 2022 کو تحریک انصاف کے کل 131 اراکین قومی اسمبلی نے اپنے استعفے ڈپٹی اسپیکر کے پاس جمع کروا دیے تھے، تاہم بعد ازاں نئے منتخب ہونے والے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اراکین کے حاضر ہو کر تصدیق کرنے تک استعفے منظور نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں