میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریکارڈ ٹمپرنگ کیس، ظفر حجازی کے ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

ریکارڈ ٹمپرنگ کیس، ظفر حجازی کے ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

منتظم
اتوار, ۳۰ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین کو ریمانڈ ختم ہونے پر دوبارہ پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) عدالت نے ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں ایس ای سی پی کے سابق چیرمین ظفر حجازی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ظفر حجازی کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسلام آباد سینئرسول جج محمد شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت کے روبرو تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ تفتیشی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ملزم کو جسمانی ضمانت پرایف آئی کی تحویل میں دیا جائے جبکہ ظفر حجازی کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد ظفرحجازی کو 14 روزکے جسمانی ریمانڈ پر جیل بھجوادیا عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں