میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں بارشیں، انتظامیہ مفلوج،8افراد جاں بحق

کراچی میں بارشیں، انتظامیہ مفلوج،8افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ جون ۲۰۲۵

شیئر کریں

لیاری موسیٰ لین میں عمارت کی چھت گرنے سے باپ ، بیٹی جاں بحق
معمولی بارشوں میں جگہ جگہ ٹریفک جام کے مناظر ، انتظامیہ غائب

کراچی میں ہونے والی بارش میں 2دنوں کے دوران مختلف حادثات میں 8افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاری موسیٰ لین میں عمارت کی چھت گرنے سے باپ اور بیٹی جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ۔ منظور کالونی گلی نمبر 1میں گھر کی چھت گرنے سے 1بچہ جاں بحق جبکہ باپ اور ایک بیٹا زخمی ہوگئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 11جے میں گھر میں کرنٹ لگنے سے 40 سالہ گلفام جاں بحق ہوگیا جبکہ گولیمار فردوس کالونی میں دکان میں کرنٹ سے 22 سالہ میر جان جاں بحق ہوا۔سائٹ ایریا لیبر اسکوائر کمپنی میں کرنٹ لگنے سے 22سالہ کامران زخمی ہوا جبکہ سرجانی خدا کی بستی میں گھر میں کرنٹ لگنے سے 21 سالہ احمد جاں بحق ہوا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی بلال کالونی میں کرنٹ لگنے سے 17سالہ مدثر جاں بحق ہوگیا۔واضح رہے کہ بارشوں کے دوران جگہ جگہ پانی جمع ہونے سے ٹریفک کے نظام میں واضح خلل پیدا ہو گیا۔ معمولی بارشوں میں جگہ جگہ ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو ملے۔ اس دوران انتظامیہ کا نام ونشان نظر نہیں آیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں