میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایشیا کپ پر چھائے غیریقینی کے بادل چھٹنے لگے ،ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

ایشیا کپ پر چھائے غیریقینی کے بادل چھٹنے لگے ،ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ جون ۲۰۲۵

شیئر کریں

ایونٹ بھارت کی میزبانی میں 12سے 28ستمبر تک یو اے ای کے میدانوں میں منعقد ہوگا
پاکستان اور بھارت سمیت 6ٹیمیں ایشا کپ میں حصہ لیں گی،میزبان بھارت ہی رہے گا

ایشیا کپ2025کے انعقاد پر چھائے غیریقینی کے بادل چھٹنے لگے ، ٹی20فارمیٹ میں کھیلے جانے والے ایونٹ کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔اس بار ایشیا کپ کا انعقاد چوں کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت کھیلا جارہا ہے اس لیے شائقین کو اس کا بے صبری سے انتظار ہے ، تاہم پاک بھارت کشیدگی کے سبب ایشیا کپ پر غیریقینی کے بادل تھے لیکن اب ٹی20ایشیا کپ2025کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایونٹ بھارت کی میزبانی میں 12سے 28ستمبر تک منعقد ہوگا، ایشیا کپ2025یو اے ای کے میدانوں میں منعقد ہوگا۔پاکستان اور بھارت سمیت 6ٹیمیں ایشا کپ میں حصہ لیں گی، پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ اور جاری تناؤ کے سبب ایونٹ کے انعقاد پر سوالیہ نشان موجود ہے ۔پہلگام واقعے سے قبل چیمپئنز ٹرافی فائنل کے دوران بھی ایشیائی ملکوں کے حکام کے درمیان ایشیا کپ سے متعلق بات چیت ہوئی تھی۔اس وقت بھی یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ رواں سال ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ ایونٹ کا میزبان بھارت ہی رہیگا تاہم میچز کا انعقاد ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں ہوگا۔بھارت نے ایونٹ کی ذمہ داری بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کو سونپی ہے ، ایشیا کپ رواں سال دفاعی چیمپئن بھارت میں شیڈول ہے اور آئندہ برس ٹی 20ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ایونٹ بھی ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جانا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں