شعبہ انیمل بریڈنگ میں 50 لاکھ کی کرپشن کا انکشاف
شیئر کریں
غیر فعال سیمن پروڈکشن یونٹ کی مد میں 50 لاکھ خرچ کئے گئے، ڈائریکٹر احتشام رانا و دیگر کے خلاف اینٹی کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
کرپشن کے سنگین الزامات ہیں اور کچھ ماہ قبل صوبائی وزیر لائیو اسٹاک نے احتشام کو کرپشن کے سنگین الزامات میں معطل کیا تھا،رپورٹ
حیدرآباد (رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ لائیو اسٹاک سندھ، شعبہ انیمل بریڈنگ میں 50 لاکھ روپے کی کرپشن، اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا، غیر فعال سیمن پروڈکشن یونٹ کی مد میں 50 لاکھ خرچ کئے گئے، ڈائریکٹر احتشام رانا و دیگر کے خلاف تحقیقات، تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک کے شعبہ اینمل بریڈنگ میں لاکھوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا، اینٹی کرپشن نے اینمل بریڈنگ کے ڈائریکٹر احتشام رانا و دیگر کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ریکارڈ کی چھان بین شروع کردی ہے، ذرائع کے مطابق سالوں سے غیرفعال سیمن پروڈکشن یونٹ کی مد میں 50 لاکھ روپے سے زائد رقم نکال کر خرد برد کی گئی ہے، واضع رہے کہ اینمل بریڈنگ کے ڈائریکٹر احتشام رانا پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں اور کچھ ماہ قبل صوبائی وزیر لائیو اسٹاک نے احتشام رانا کو کرپشن کے سنگین الزامات میں معطل کیا تھا تاہم انکوائری رپورٹ کے بغیر ہی احتشام رانا کو بحال کرکے ڈائریکٹر اینمل بریڈنگ بنا دیا گیا ہے۔