میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خاران میں دہشت گردوں کاپولیس اسٹیشن پر حملہ، تھانہ نذر آتش

خاران میں دہشت گردوں کاپولیس اسٹیشن پر حملہ، تھانہ نذر آتش

جرات ڈیسک
اتوار, ۲ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایک بجے بینک اور متعدد سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا

فضائی حدود میں ڈرون کی پروازیں، دہشتگردوں کی شہر کے مختلف مقامات کی ناکہ بندی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ضلع خاران میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن، بینک اور متعدد سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ شب 1 بجے کے قریب پیش آیا، جس کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ مسلح افراد نے شہر کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر رکھی تھی اور سٹی تھانے سمیت متعدد سرکاری دفاتر پر حملے کیے گئے جبکہ بعض دفاتر کو نذرِ آتش کرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ حملے کے بعد مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات گردش کرتی رہیں جبکہ خاران شہر کی فضائی حدود میں ڈرون کی پروازیں بھی دیکھی گئیں۔ تاحال متعلقہ حکام کی جانب سے اس واقعے کی باضابطہ تصدیق یا تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں