مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کے12ویں کھلاڑی،عمران خان کا اشارہ
ویب ڈیسک
اتوار, ۳۰ جون ۲۰۱۹
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا نام لیے بغیرانھیں اپوزیشن کا 12واں کھلاڑی قراردے دیا۔ یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حال ہی میں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کی میزبانی کی ہے، اس حوالے سے وہ حکومت کی سخت تنقید کی زد میں ہے ۔ہفتہ کو قومی اسمبلی کے اپوزیشن کے بغیر یک طرفہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کا 12واں کھلاڑی ہر روز حکومت گرانے کے لیے حزب اختلاف کو اکٹھا کر لیتا ہے ۔سیاسی حلقوں کے مطابق ان کا اشارہ مولانا کی طرف ہے ۔اس موقع پر وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ میں اپنے اتحادیوں کا شکرگزار ہوں جو ابھی تک میرے ساتھ کھڑے ہیں۔