ایڈمنسٹریٹرکورنگی شریف خان کی وصولیوں کا کام زور و شور سے جاری
شیئر کریں
کراچی(رپورٹ: جوہر مجید شاہ)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی شریف خان کی ” وصولیوں ” کا بزنس زور و شور سے جاری ڈسٹرکٹ کورنگی ماڈل زون میں منظور نظر فرنٹ مین کھلاڑی ” ظفر خان ” کو کھلی چھوٹ محکمہ ایم اینڈ ای میں کرپشن و بدعنوانیوں کی نئی داستان رقم من مانیاں کرتے ہوئے پورے ماڈل زون کو اندھیروں میں ڈبو دیا ذرائع بتاتے ہیں کہ موصوف کالا بورڈ میں تجاوزات (ٹھیلے پتھاروں) کو ناجائز کنڈا کنکشن فراہم کرتے ہوئے فی کنڈا 5 ہزار وصول کر رہے ہیں اندھیر نگری چوپٹ راج کے مصداق ظفر خان نے ماڈل کالونی حرا مسجد والی گلی میں ” بھاری رشوت ” کے عوض ” رزاق نامی ” شخص کی فرمائش پر مبینہ طور پر 10 ہزار وصول کر کے اسٹریٹ لائٹس لگوائیں جبکہ شمسی سوسائٹی میں بھی مبینہ طور پر 15ہزار کے عوض ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس لگوائیں ادھر انتہائی باوثوق محکمہ جاتی و بیرونی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق موصوف محکمہ ایم اینڈ ای ماڈل زون کی گاڑیوں کے ڈیزل اور انجن و گئیر آئل بھی ٹھکانے لگانے کا فن بخوبی نبھا رہیں ہیں اس مد میں بھی ادارے کو چونا لگا رہیں ہیں ” ڈیزل کیساتھ انجن و گئیر آئل بھی ملی بھگت سے پرائیویٹ دوکانوں اور عناصر کو فروخت کررہیں ہیں اندرونی ذرائع کے مطابق کھلی بدعنوانیوں ہیرا پھیری کے زریعے سرکاری خزانے کو بھاری چوٹ لگا رہیں ہیں تمام تر کرپشن لوٹ مار کے باوجود شریف خان نے ان پر خصوصی شفقت رکھی ہوئی ہئے جس نے معملات کو مزید پیچیدہ کردیا ہئے ذرائعِ نے دعوی کیا ہئے کہ مبینہ طور پر ایڈمنسٹریٹر کے نجی مالی معاملات میں ظفر خان کا بھرپور تعاون رہتا ہئے ادھر ماڈل زون کے کئی رہائشی علاقوں میں اندھیروں کا راج ہئے لوٹ مار اور خواتین کا رات میں نکلنا دشوار ہوگیا ہئے مگر بھاری وصولیوں کا دھندا عروج پہ ہئے جو دیگا اسی کی بتی لگے اور جلے گی نہیں دینے والا اندھیروں میں ہی رہیگا علاقے کی اسٹریٹ لائٹس بند پڑی ہیں کئی مقامات پر اسٹریٹ لائٹس بند ہیں اور بعض کے صرف کنکشن بند ہیں مگر موصوف شکایات پر کہتے ہیں کہ ہمارے پاس اسٹریٹ لائٹس نہیں ۔ یا پھر گاڑی کے لیے ڈیزل نہیں ہئے علاقہ مکینوں نے نئے بلدیاتی منتخب نمایندوں سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہئے مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلی سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے