میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپرپاورکودھمکیاں دینے والاگرفتاری کے ڈرسے پشاورمیں چھپابیٹھاہے، مریم نواز

سپرپاورکودھمکیاں دینے والاگرفتاری کے ڈرسے پشاورمیں چھپابیٹھاہے، مریم نواز

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا نے عمران خان کا لانگ مارچ’ یبسولیوٹلی ناٹ کہہ کر مسترد کردیا ہے،فتنے ،فسادی ، انتشار کا مینڈیٹ ،جعلی خط ، عالمی سازش کا ڈرامہ ،انقلاب ، بیانیہ دونمبر ہے اور لیڈر بھی دو نمبر ہے ،انقلاب ہیلی کاپٹر سے نہیں آتا ،کہتے تھے ڈٹ کر کھڑا ہے کپتان، اصل میں پاؤں پکڑ رہا تھا کپتان، سپر پاور کو دھمکیاں دینے والا گرفتاری کے ڈر سے پشاور کے بنکر میں چھپ کر بیٹھا ہے، اتنے آنسو گیس کی شیلنگ سے نہیں آئے جتنے عمران خان کے دھوکے سے آئے ،حقیقی آزادی کا شور مچا کر اسلام آباد آنیوالے صبح سویرے فرار ہوگئے، یہ اب سپریم کورٹ کی منتیں کر رہا ہے، منتوں کا لب لباب یہ ہے سپریم کورٹ 20 لاکھ بندہ بھیج کر اس کا لانگ مارچ کامیاب کرائے،جتنے مارچ کرنے ہیں کرلو، حکومت کو کچھ نہیں ہوگا، شہبازشریف عمران خان کے لگائے زخم بھر کر جائیں گے، مانسہرہ نواز شریف کا تھا ہے اور رہے گا، ہزارہ نواز شریف کا تھا ہے اور رہے گا۔ اتوار کو یہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مانسہرہ میں جلسے میں نہیں اپنے گھر آئی ہوں، وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے دوسرے گھر میں خوش آمدید کہتی ہوں، مانسہرہ نواز شریف کا تھا ہے اور رہے گا، ہزارہ نواز شریف کا تھا ہے اور رہے گا۔ انہوںنے کہاکہ ہزارہ موٹروے نواز شریف کی ہزارہ سے محبت کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی کمر میں تکلیف ہے، وہ مانسہرہ کی محبت میں گاڑی میں آئے ہیں، شہباز شریف میرے دوسرے والد ہیں، ان سے محبت ہے، شہباز شریف پاکستان کا حقیقی خدمت گار ہے، شہباز شریف نے پنجاب کی تقدیر بدلی، وہ پاکستان کی قسمت بھی بدل دیں گے، وعدہ کرتی ہوں جو زخم عمران خان نے پاکستان کے سینے پر لگائے وہ زخم شہباز شریف، نواز شریف بھر کر جائیں گے۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ خیبر پختونخوا نے انتشار اور فتنہ پر مبنی لانگ مارچ کو مسترد کر دیا، عمران خان نے ناکام مارچ کیلئے خیبر پختونخوا کے وسائل استعمال کیے، کے پی کے عوام کا حق ناکام دھرنے کی نذر ہوگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں