میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منحرف اراکین ڈی سیٹ ، حمزہ شہباز ابھی تک وزیراعلیٰ پنجاب برقرار ہیں ،فواد چوہدری

منحرف اراکین ڈی سیٹ ، حمزہ شہباز ابھی تک وزیراعلیٰ پنجاب برقرار ہیں ،فواد چوہدری

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب میں منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد حمزہ شہباز ابھی تک وزیراعلیٰ برقرار ہیں ،پاکستان کے بڑے صوبے پنجاب میں آئین و قانون کی سرعام دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،اداروں کو پنجاب کو سنگین آئینی بحران سے بچانا ہوگا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اس وقت ایک مضحکہ خیز تماشا لگا ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حمزہ شہباز کے پاس اس وقت پنجاب اسمبلی میں اکثریت نہیں رہی،تمام ادارے زور لگا رہے ہیں کہ کیسے حمزہ شہباز کو وزیراعلی برقرار رکھا جائے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزر گیا پنجاب میں کوئی حکومت نہیں ہے،صوبہ پنجاب میں اس وقت شدید انتظامی بحران ہے۔ سابق وزیر نے کہاکہ قانون کہتا ہے کہ جب اسمبلی کے ممبران ڈی نوٹیفائی ہوں گے،ساتھ ہیں متبادل ممبران خودبخود نوٹیفائی ہو جائیں گے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ ہفتہ گزر گیا الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے ممبران کو نوٹیفائی نہیں کر رہا،سپریم کورٹ کے منحرف اراکین کے حوالے سے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کا الیکشن کالعدم ہوگیا ہے۔ سابق وزیر نے کہاکہ لاہور ہائی کورٹ میں اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا،سیاسی جماعتیں آئین کے تحت چلتی ہیں اداروں کا کام ہے کہ ان کو آئین کے مطابق ڈیل کریں،تمام اداروں کو آئین کے مطابق فیصلے دینے چاہئیں۔ انہوںنے کہاکہ حمزہ شہباز کو وزیراعلی رکھنے کے لئے آئین کی شدید خلاف ورزیاں ہورہی ہیں،اس طرح کے اقدامات سے پاکستان کی جمہوریت اور معاشرے کی اساس کوخطرات لاحق ہیں۔ سابق وزیر نے کہاکہ اداروں کو قطعی طور پرحق حاصل نہیں کہ بغیر اکثریت کے کسی شخص کو زبردستی عوام پر مسلط رکھا جائے،الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخاب کا یکطرفہ اعلان کر دیا۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے 90 روز میں الیکشن کرانے کے حکم کا انتظار نہیں کیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب دوبارہ ہونا ہے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ،حالات کی بہتری کے لئے غیر آئینی طور پر حمزہ شہباز کو مسلط رکھنے کے اقدام پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں