میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرادیا

پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرادیا

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

بھارت کی پاکستانی فضائی حدود میں جاسوسی کرنے کی ایک اورکوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی ، پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون کواڈ کاپٹر کو نیکرون سیکٹر میں مار گرادیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے نیکرون سیکٹر پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا ،جاسوس ڈرون پاکستان کے حدود میں 700 میٹر تک آچکا تھا ۔واضح رہے کہ دو روز قبل 27 مئی کو بھی بھارت کی جانب سے ڈرون کا سہارا لے کر پاکستان کی جاسوسی کی کوشش کی گئی تھی جسے پاک فوج کے فوری طور پر مار گرایا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں