میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طیارہ حادثہ کیس: شہدا کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی شروع

طیارہ حادثہ کیس: شہدا کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی شروع

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

طیارہ حادثہ کیس میں شہدا کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے، پہلے مرحلے میں 36 افراد کو معاوضہ ادا کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 36 افراد کو 10 لاکھ فی کس معاوضہ ادا کر دیا گیا ہے، بقیہ مسافروں کے ورثا کو بھی ایک دو دن میں معاوضہ ادا کر دیا جائے گا۔لواحقین کی 15 فیملیز نے فی الوقت معاوضہ لینے سے انکار کر دیا ہے، انشورنس کی مد میں لواحقین کو فی کس 50 لاکھ روپے بھی ادا کیے جائیں گے، اس سلسلے میں 97 مسافروں میں سے57 افراد کی فہرست تیار کی گئی تھی۔خیال رہے کہ معاوضہ طیارے میں شہید ہونے والے مسافروں کے لواحقین کو ادا کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں