میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جرات ڈیسک
هفته, ۳۰ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن ) کے رہنما حمزہ شہبازشریف نے پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہبازشریف سے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف لیا۔وزیر اعلی پنجاب کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس کے لان میں ہوئی جس کے لیے مہمانوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ۖ پیش کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے علاوہ شریف فیملی کے افراد بھی حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری دیکھنے کے لیے موجود تھے۔ حلف اٹھانے کے بعد مریم نواز نے شہباز شریف کو مبارکباد دی۔ حمزہ شہباز اور نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز ایک ہی گاڑی میں گورنر ہاؤس پہنچے تھے۔حلف برداری کی تقریب کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتخابات کیے گئے تھے جبکہ گورنر ہاؤس کو سیل کر دیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں