میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسجد نبویؐ میں پیش آنے والا واقعہ سوچاسمجھامنصوبہ تھا ‘سعدرفیق

مسجد نبویؐ میں پیش آنے والا واقعہ سوچاسمجھامنصوبہ تھا ‘سعدرفیق

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر ریلویز و سول ایو ی ایشن خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کوموجودہ دور کا ابو جہل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد نبویؐ میں پیش آنے والا واقعہ تحریک انصاف کا سوچاسمجھامنصوبہ تھا اور اس سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ،شیخ رشید کے بھتیجے نے وہاں سے ساری ویڈیوز اپ لوڈ کیں،مسجد نبوی ؐ کے واقعہ پر تحریک انصاف کے رہنما فخریہ ٹوئٹس کرتے رہے ، آپ کوکوئی لگام ڈالنے والا نہیں ، ہم آپ کو لگام ڈال سکتے ہیں لیکن ہمیں وزیر بنا کر اس کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے ، ہم اس واقعہ کے خلاف احتجاج کریں گے ،عمران خان ملک میں خانہ جنگی کرانا چاہتاہے ،عمران خان کی سیاسی جماعت نہیں بلکہ یہ فتنہ عمرانیہ ہے ، ہر با ایمان شخص کواس کی مذمت کرنی چاہیے ، گستاخ رسول کی کوئی معافی نہیں ہو سکتی ۔ سردار ایازصادق اور خواجہ عمران نذیر کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حرمین شریفین امن و سلامتی کے مقامات ہیں اور ان کے طے شدہ اصول ہیں جن کا اللہ کریم نے تعین فرمایا ہے،اللہ پاک قرآن کریم میںکہتا ہے کہ اپنی آوازوںکو نبیؐ کی آواز سے نیچا رکھوکہیں یہ نہ ہو کہ تمہارے اعمال غارت ہو جائیں اور تمہیں اس کی خبر بھی نہ ہو ۔ انہوںنے کہاکہ مسجد نبوی ؐ میں نعرے بازی کر کے گستاخی کرنا اور اس پر اترانا ، بے شرمی اور ڈھٹائی سے اس پر فخر کرنا لعنتی لوگوں کا کام ہے اور اس سے بڑھ کر او ر کوئی لعنت ہو نہیں سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص کونبی کریمؐ کے مرتبے کا پتہ نہیںاس ابو جہل کے بارے میں کیا کہہ سکتے ہیں، عمران خان اس دور کا ابو جہل ہے ، یہ شیطانی سوچ کا حامل شخص ہے اوراس نے شتونگڑے پال رکھے ہیں ، ان کیلئے کہا گیاہے کہ ان پر شیاطین اترتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے دنیا کا ہر گند کیا ہے ، یہ مکروہ دھندے میں ملوث رہا ہے ، عمر کے اس حصے میں آ گیا ہے لیکن پھر بھی باز نہیں آتا ، اس نے پارلیمنٹ کی توہین کی ، پارلیمنٹ کے جنگلے توڑ کر قبضہ کیا ، پی ٹی وی پر قابض ہوا ،ایوان وزیر اعظم پر قابض رہا، ان لوگوں کو ان حملوں کی سزا ملنی چاہیے لیکن اس شخص کواقتدار پر بٹھا دیا گیا ،یہ مافیاز کا سرغنہ ہے جو اقتدار میں آیا اس نے بھوک کے ذریعے عوام کا جینا حرام کر دیا ، کوئی اس کے شر سے محفوظ نہیں رہا ۔ اقتدار میں آیا تو سیاسی مخالفین سے انتقام لیا ،ہمیں جیلوں میں ڈلوایا ،ساڑھے تین سال رگیدنے کے باوجودایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا اور اس پر عدالتوں کے فیصلے آئے تو ان کے منہ کالے ہوئے ، ہمارے اوپر کرپشن کے الزامات لگانے او رانہیں ثابت کرنے کی مد میں قوم کا کروڑوں روپے خرچ کر دیا گیا ،اصل میں یہ خود ڈاکو ہے ، اس کا بہروپ اترنا شروع ہو گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں