میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عیدالفطرسے قبل مہنگائی کاجن پھربوتل سے باہر،25 اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

عیدالفطرسے قبل مہنگائی کاجن پھربوتل سے باہر،25 اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 28 اپریل 2022ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں15.86 فیصد ،گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں اس شرح میں0.43کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،ملک کے 17 بڑے شہروں سے 51 اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 25 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ 4 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں پیاز، نمک، دال مسور، گھی (کھلا)، تازہ دودھ، دال ماش، دال مونگ، آلو، لہسن، پیاز، کیلا، ٹماٹر، صابن، انڈے فارمی، برائیلر مرغی، ویجیٹیبل گھی، چھوٹا گوشت، بڑا گوشت، کوکنگ آئل، واشنگ سوپ، ایل پی جی سلنڈر، سگریٹ، سرسوں کا تیل، چائے کی پتی، کپ چائے، پرنٹڈ لان، پلیٹ دال، بیف پلیٹ، تازہ دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ اور گڑ، آٹا، دال چنا، چینی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ڈبل روٹی، خشک دودھ، چائے کی پتی، کپ چائے، شرٹنگ، دال چنا، سرخ مرچ پسی، جلانے والی لکڑی، انرجی سیور، جارجٹ، کلاتھ، ماچس، چپل، مردانہ و زنانہ سینڈلز، گیس چارجز، پٹرول سپر، ہائی سپیڈ ڈیزل، اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں