میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کے مزید ارکان پارٹی قیادت سے ناراض

پی ٹی آئی کے مزید ارکان پارٹی قیادت سے ناراض

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) قیادت کی جانب سے پر خچے اڑائے جانے پر ناراض رکن سندھ اسمبلی شہریار خان شر کے بعد محمد اسلم ابڑو نے بھی اڑان بھرنے کی تیاریاں شروع کر دیں پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے رابطے تیز کر دیے آئندہ چند روز میں شمولیت متوقع بنیادی رکنیت سے خارج کیے گئے دونوں رہنماؤں کیخلاف پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان جانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق سندھ کے جزیروں پر قابض ہونے سے متعلق صدارتی آرڈیننس پاکستان آئی لینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی 2020 کے قیام کے بعددونوں رہنما پارٹی سے سخت ناراض تھے اس ضمن میں پی ایس 18گھوٹکی 1سے منتخب رکن سندھ اسمبلی شہر یار خان شر کی جانب سے پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے صدارتی آرڈیننس کیخلاف سندھ اسمبلی میں پیش کی گئی قرار داد کی حمایت بھی کی گئی تھی جس کے بعد ان کے اور پارٹی قیادت کے مابین تعلقات بگڑ گئے تھے بعد ازاں چند روز بعد ہونے والے سینیٹ انتخابات میں متنازعہ امیدوار اور نو منتخب سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر دونوں رہنماؤں کی جانب سے پارٹی کے فیصلوں پر عمل نہ کرنے اور پیپلز پارٹی کی قیادت کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اس سلسلے میں پارٹی قیادت نے اسلم ابڑو اور شہریار خان شر کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے7روز میں جواب طلب کیا تھا جس کے بعد کسی بھی قسم کا جواب نہ دینے پر 11مارچ 2021کو دونوں رہنماؤں کی پارٹی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔حالیہ دنوں تحریک انصاف نے حلقے کو نقصان پہنچنے اور کارکنان کی بغاوت کے خدشے کے پیشِ نظر دونوں رہنماؤں کیخلاف الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس میں دونوں رہنماؤں کی اسمبلیوں سے رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔تمام تر معاملے سے آ گاہ ہوتے ہی اپنی نشستوں پر ضمنی انتخابات دوبارہ لڑنے کی شرط پرگذشتہ روز شہر یار خان شر کی جانب سے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی گئی ہے جبکہ سیاسی مستقبل کو تاریکی میں ڈوبنے سے بچانے کے لیے انکے قریبی دوست پی ایس 1 جیکب آباد سے منتخب رکن اسمبلی اسلم ابڑو بھی حالیہ دنوں پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مسلسل رابطے میں ہیں اس سلسلے میں چند روز قبل انکی مشیر جیل خانہ جات سندھ میر اعجاز جکھرانی سے ہونے والی ملاقات بھی اہم تصور کی جا رہی ہے آئندہ آنے والے دنوں میں ان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اندیشہ ہے۔واضح رہے پی ٹی آئی حالیہ دنوں اندرون سندھ میں با الخصوص گھوٹکی میں مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی بڑی وجہ شہریار خان شر کی بغاوت اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ پی ٹی آئی کے مرحوم رہنما علی محمد مہر کے صاحبزادے احمد علی مہر کی پیپلز پارٹی میں شمولیت بتائی جاتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں