میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی بی میں پولیس مقابلہ مشکوک قرار

پی آئی بی میں پولیس مقابلہ مشکوک قرار

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

پی آئی بی کالونی میں رات گئے ہونے والے پولیس مقابلے کے نتیجے میں دو ملزمان کی ہلاکت سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد مشکوک قرار دے دی گئی ہے۔کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں دو ملزمان کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کا معاملہ سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد مشکوک ظاہر ہو رہا ہے، شاید اسی بنیاد پر علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں۔ پیر الہی بخش کالونی پولیس کے ہاتھوں دو ملزمان کی ہلاکت پر لواحقین کی جانب سے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لائی گئی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بدھ کی رات موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار ایک گاڑی کا تعاقب میں وہاں پہنچتے ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائرنگ سے بھگدڑ مچ جاتی ہے۔ اہلکار ایک گاڑی کو گھیرے میں لے کر کھڑے ہو جاتے ہیں اور اس دوران گاڑی میں سوار افراد سے سوال جواب کے بعد پولیس اہلکار انہیں پکڑ کر لے جاتے دیکھے جا سکتے ہیں۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار دونوں گاڑی سواروں کو تشدد کا بھی نشانہ بھی بناتے ہیں۔بعد ازاں پولیس کے دعوے کے مطابق دو ملزمان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق دونوں افراد کو گولیاں مار کر کہاں مارا گیا؟ شواہد نہیں مل سکے۔ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق پولیس مقابلے میں ہلاک ملزمان مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں اور انہیں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران مقابلے میں ہلاک کیا گیا ہے۔دوسری جانبکراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی پر گزشتہ شب مبینہ پولیس مقابلے میں مرنے والے افراد کی میتوں کے ہمراہ اہلِ علاقہ نے احتجاج کیا ہے، پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔احتجاج کے باعث یونی ورسٹی روڈ آنے اور جانے والی سڑک بند ہو گئی۔اہلِ علاقہ نے میتوں سے متعلق کہاکہ گزشتہ رات پولیس نے جعلی مقابلے میں ان کے2 افراد کو مارا ہے۔مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔پولیس نے کارروائی کر کے مین یونیورسٹی روڈ کے ایک ٹریک کو ٹریفک کے لیے کھلوا دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ شب پولیس کی جانب سے کراچی کے علاقے پی آئی بی صوفیہ کالونی میں مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان کو ہلاک اور 2 ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی سامنے آیا تھا۔ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت عامر اور بلال کے نام سے ہوئی تھی، پولیس نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزمان بھتہ خوری کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں