میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بالی وڈ اداکار عرفان خان کے انتقال پر شوبز اسٹارز کا اظہارِ افسوس

بالی وڈ اداکار عرفان خان کے انتقال پر شوبز اسٹارز کا اظہارِ افسوس

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

بالی وڈ کے مقبول ترین اداکار عرفان خان کے انتقال پر بالی وڈ، لالی وڈ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 53 سالہ عرفان خان کولون (بڑی آنت) کے انفیکشن کے باعث ممبئی کے کوکیلابین دھیروبھائی امبانی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔عرفان خان کئی ماہ سے کینسر کے خلاف جنگ بھی لڑ رہے تھے اور لندن میں زیر علاج رہنے کے بعد چند ماہ قبل ہی بھارت واپس آئے تھے ۔گزشتہ روز اداکار عرفان خان کے ایک ترجمان کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ ان کی طبیعت بگڑنے پر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا، بعدازاں طبیعت نہ سنبھلنے پر وہ انتقال کر گئے ۔بالی وڈ اداکار عرفان خان کے انتقال پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی شخصیات کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیااداکارہ سجل علی نے عرفان خان کے انتقال پر حیرانی اور افسوس کا اظہار کیا۔اداکارہ ارمینا رانا خان نے کہا کہ میں بے حد افسردہ ہوں، میں عرفان خان کے کام کی مداح ہوں، خاص طور پر ان کی فلم لائف آف پی کی۔ اداکارہ نے کہا کہ عرفان خان کا انتقال فلم انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان ہے ۔ اداکارہ اشنہ شاہ نے عرفان خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نقصان اداکاری کے میدان میں ایک خلا چھوڑ گیا ہے جسے پورا کرنا مشکل ہے ۔لالی وڈ اداکار شان شاہد نے عرفان خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔دوسری جانب عرفان خان کے انتقال پر بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن سمیت دیگر بھارتی شوبز شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ بھارتی اداکار امیتابھ بچن کاکہنا ہیکہ عرفان خان کیانتقال کی خبر افسردہ اور پریشان کن ہے ، ان کے جانے سے انڈسٹری میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے ۔امیتابھ بچن نے مرحوم اداکار کے ٹیلنٹ کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے ۔اکشے کمار نے کہا کہ ہمارے زمانے کے بہترین اداکاروں میں سے ایک عرفان خان کے انتقال کا سن کر بے حد افسوس ہوا ہے ، خدا اس مشکل گھڑی میں ان کے گھر والوں کو ہمت دے ۔اداکارہ پریانکا چوپڑا نے عرفان خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ لواحقین سے تعزیت کی۔اجے دیوگن نے عرفان خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سنیما کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔اجے دیوگن نے عرفان خان کی اہلیہ اور بچوں سے تعزیت بھی کی۔اداکارہ سونم کپورنے عرفان خان کے انتقال پر افسوس اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔بالی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے اداکار عرفان خان کے انتقال پر شدید رنج کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ عرفان خان کا انتقال نہ صرف ان کے گھر والوں کے لیے بلکہ پوری فلم انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں