میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نندی پور پاؤر کرپشن ، بابر اعوان کی بریت کی درخواست پرفیصلہ مئوخر

نندی پور پاؤر کرپشن ، بابر اعوان کی بریت کی درخواست پرفیصلہ مئوخر

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے نندی پور پاور پراجیکٹ کرپشن ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر قانون بابر اعوان کی بریت کی درخواست پرفیصلہ مئوخر کر دیا۔ عدالت نے بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور منگل کے روز فیصلہ سنانے کا اعلان کیا تھا ۔ تاہم عدالت نے منگل کے روز قرار دیا ہے کہ دیگر درخواست گزاروں نے بھی کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کی ہیں لہذا تمام درخواستوں کو سن کر ایک ساتھ فیصلہ سنایا جائے گا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی ہے ۔ واضح رہے کہ بابر اعوان نے اس سے قبل بھی ریفرنس سے بریت کی درخواست دائر کی تھی تاہم بعد میں انہوں نے فیصلہ سنائے جانے سے قبل یہ درخواست واپس لے لی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں