میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں ہیٹ ویو شروع، سمندری طوفان کا خطرہ

کراچی میں ہیٹ ویو شروع، سمندری طوفان کا خطرہ

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی میں ہیٹ ویو کے اثرات ظاہر ہونے لگے ، جبکہ سمندر میں طوفان کا خطرہ بڑھ گیا ۔فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کراچی کے سکیورٹی الرٹ کے مطابق سمندری طوفان کا خطرہ ہے ، سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی فش ہاربر اور ابراہیم حیدری سے لانچوں کی پورٹ کلیئرنس اور روانگی روک دی گئی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں رک گئیں، جس کے بعد شہر میں ہیٹ ویو کے اثرات محسوس ہونے لگے ہیں۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر قائد گرم اور خشک میدانی ہواؤں کی لپیٹ میں ہے ، جس کی وجہ سے کراچی میں پارہ 41ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں