میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مشرقِ وسطیٰ میں امریکی جامعات ممکنہ ہدف، ایران کا انتباہ

مشرقِ وسطیٰ میں امریکی جامعات ممکنہ ہدف، ایران کا انتباہ

جرات ڈیسک
پیر, ۳۰ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

مشرقِ وسطی میں موجود امریکی جامعات کاسٹاف ایک کلومیٹر کے دائرے سے باہر رہیں،بیان

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے پیر کی دوپہر تک ایرانی جامعات پر بمباری کی باضابطہ مذمت نہ کی تو مشرقِ وسطی میں قائم امریکی جامعات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

پاسداران کی طرف سے یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور اسرائیل کے حالیہ حملوں کے نتیجے ایران کے دو بڑے تعلیمی ادارے تباہ ہوئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن کو مذمتی بیان جاری کرنا ہو گا، بصورتِ دیگر علاقائی امریکی تعلیمی انفراسٹرکچر کو خطرات لاحق ہوں گے۔پاسدارانِ انقلاب نے اس دوران مشرقِ وسطی میں موجود امریکی جامعات کے اساتذہ، ملازمین، طلبہ اور آس پاس کے رہائشیوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ کم از کم ایک کلومیٹر کے دائرے سے باہر رہیں تاکہ ممکنہ کارروائی کی صورت میں جانی نقصان کم سے کم ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں