میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیل کے غزہ میں پولیس چوکیوں پربمباری،7فلسطینی شہید،4زخمی

اسرائیل کے غزہ میں پولیس چوکیوں پربمباری،7فلسطینی شہید،4زخمی

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

خان یونس میںتین پولیس اہلکار، تین شہری،ایک بچیشہید ہونے والوں میں شامل
غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ایران سے جنگ کے دوران اسرائیلی حملے جاری

اسرائیل کے غزہ میں پولیس چوکیوں پرحملوں میں تین اہلکاروں سمیت7 فلسطینی شہید اور 4زخمی ہو گئے۔ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران بھی اسرائیلی حملے جاری رہے۔ غزہ کے طبی حکام کے مطابق جنوبی غزہ میں خان یونس کے علاقے میں دو پولیس چوکیوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک بچی بھی شامل ہے۔ حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں تین پولیس اہلکار اور تین شہری شامل ہیں جبکہ چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، اس حملے کی اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ نومبر میں امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں 692 فلسطینی شہید اور 1,895 زخمی ہو چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں