میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرول پر سبسڈی،آئی ایم ایف نے حکومت کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

پیٹرول پر سبسڈی،آئی ایم ایف نے حکومت کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پیٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی۔ذرائع کے مطابق ا?ئی ایم ایف نے حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل اور 800 سی سی سے کم گاڑیوں کے لیے سستے پیٹرول کی اسکیم پر شدید اعتراض کیا ہے۔آئی ایم ایف نے سوال اٹھایاکہ اس اسکیم کے لیے کتنی سبسڈی درکار ہوگی؟ وہ کہاں سے آئے گی اور اس کے کتنے کنزیومر ہوں گے؟ اسکیم میں کتنا نقصان ہوگا؟ آئی ایم ایف نے اس حوالے سے حکومت سے مکمل پلان مانگ لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا جس میں آئی ایم ایف نے پیٹرول پر سبسڈی کا نظرثانی شدہ پلان تیار کرنے پر زور دیا جب کہ آئی ایم ایف غریب طبقے کو زیادہ موثر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر زور رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں