میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ذیشان ذکی کے سیکیورٹی گارڈز کی صائمہ عربین ولاز میں غنڈہ گردی

ذیشان ذکی کے سیکیورٹی گارڈز کی صائمہ عربین ولاز میں غنڈہ گردی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

صائمہ بلڈرز اینڈ ڈولپرز کے مالک ذیشان ذکی کے سیکیورٹی گارڈز کی صائمہ عربین ولاز کے رہائشیوں سے غنڈہ گردی، پرامن رہائشیوں سے بدتمیزی کرنا اور ہراساں کرنا معمول بن گیا، سیکیورٹی اہلکار کا صائمہ عربین ولاز کے رہائشی پرتشدد، صائمہ بلڈرز کی انتظامیہ کاسیکیورٹی گارڈز کے خلاف کارروائی سے انکار۔ جراٗت کی رپورٹ کے مطابق صائمہ عربین ولاز میں صائمہ بلڈرز کے سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے رہائشی اسکیم کے پرامن رہائشیوں پرتشدد کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، سیکیورٹی گارڈز کے تشدد کے باعث صائمہ عربین ولاز کے رہائشیوں نے صائمہ بلڈرز کے سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی ہے، صائمہ عربین ولاز میں کل سیکیورٹی انچارج بدر منیر کی موجودگی میں سیکیورٹی گارڈ نے ایک رہائشی پر ڈنڈے سے تشدد کیا ، رہائشی پر تشدد کے باعث خواتین بھی موقع پر پہنچ گئی، رہائشی کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا کہ شہری پر تشدد کرنے والے اہلکار کو پولیس کے حوالے کیا جائے ، پولیس کو طلب کیا جائے لیکن سیکیورٹی انچارج بدر منیر نے پولیس کو طلب کیا اور نہ ہی سیکیورٹی گارڈ کے خلاف کارروائی کی، سیکیورٹی انچارج نے شہری پر تشدد کرنے والے گارڈ کو گھر بھیج دیا۔ صائمہ عربین ولاز کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ صائمہ بلڈرز اینڈ ڈولپرز کے انتظامیہ کی غنڈہ گردی ہے کہ انہوں نے سیکیورٹی گارڈز کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ رہائشی اسکیم میں جائز حقوق کی بات کرنے والے رہائشیوں پر تشدد کرکے ہراساں کیا جائے، سیکیورٹی گارڈز صائمہ عربین ولاز میں مقیم لوگوں کے مہمانوں کو روک لیتے ہیں اور مختلف سوال کرکے پریشان کیاجاتا ہے، اپنا ذاتی سامان رہائشی اسکیم سے باہر لے کر جانے والے لوگوں کو روک لیا جاتا ہے اور سیکیورٹی گارڈز حکم جاری کرتے ہیں کہ پانی کا بل ادا کرنے کے بعد ذاتی سامان باہر لے کر جانے کی اجازت دی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں