سمیر اور محمد کی حقیقی کہانی
شیئر کریں
آپ نے ایک اندھے اور لنگڑے کی بہت سی کہانیاں سنی ہونگیں، مگر ایسی کوئی حقیقی کہانی بھی ہے، اس کا اندازا بہت کم لوگوں کو ہوگا۔ آپ جو تصویر دے رہے ہیں ،یہ حقیقی ہے۔ جو 1889 میں شام کے شہر دمشق میں لی گئی تھی۔ تصویر میں جو شخص کندھے پر سوار ہے ، وہ عیسائی ہے اور اس کانام سمیر ہے۔ جب کہ سمیر کو اُٹھانے والا نابینا مسلمان ہے اور اس کانام محمد ہے ۔ سمیر دمشق کی مصروف گلیوں میں نقل و حمل کے لیے محمد پر انحصار کرتا تھااور محمد بھی سمیر پر انحصار کرتا تھا کہ وہ اسے راستہ بتائے اور رکاوٹیں عبور کرنے میں مدد کرے ۔ ان میں سے صرف ایک چلنے کے قابل تھا اور دوسرا صرف دیکھنے کے قابل تھا۔ یہ دونوں یتیم تھے اور ایک ہی کمرے میں اکٹھے رہتے تھے ، وہ بہت گہرے دوست تھے اور ایک دوسرے کی ضرورت بھی تھے ۔جب سمیر کا انتقال ہوا تو محمد ایک ہفتہ تک اپنے کمرے میں روتا رہا اور وہ اگلے ہفتے ہی دوست کی جدائی میں اداسی اور کرب سے مر گیا۔