بھارت، مسلمان خواتین کی نیلامی کی ایپ بنانے والے ہندوانتہا پسند رہا
جرات ڈیسک
بدھ, ۳۰ مارچ ۲۰۲۲
شیئر کریں
بھارت میں مسلمان خواتین کی نیلامی کی ایپ بنانے والے انتہا پسند ہندؤں کودہلی ہائیکورٹ نے ضمانت پر رہا کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی ہائیکورٹ نے بتایا کہ مسلمان دشمن ملزمان کو انسانی بنیادوں پررہا کیا گیا۔ عدالتی فیصلے کوتنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔دو ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تصاویر اٹھا کران پر برائے فروخت لکھ کر ایپس پرپیش کردی تھیں۔ سوشل میڈیا استعمال کرنے والی مسلمان خواتین کا کہنا تھا کہ ملزمان کے حق میں فیصلے کی وجہ یہ ہے کہ یہ گھناؤنا کام مسلمان خواتین کے ساتھ کیا گیا۔ جنوری 2022 میں بلی بائے نامی ایپس پربالی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی اورملالہ یوسف زئی سمیت متعدد مشہورمسلمان خواتین کی تصویرلگا کرانہیں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا۔