ٹرمپ انتقال اقتدار روکنے کی کوشش میں جرائم کے مرتکب ہوئے، امریکی عدالت
شیئر کریں
امریکی عدالت نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتقال اقتدار روکنے کی کوشش میں جرائم کے مرتکب ہوئے تھے۔ ٹرمپ نے اپنے ڈیموکریٹ حریف جوبائیڈن کی انتخابی کامیابی کی کانگریس کے ذریعے توثیق رکوانے کی غیر قانونی کوشش کی تھی، میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک امریکی عدالت کے جج نے کہا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے2020 کے صدارتی الیکشن کے بعد انتقال اقتدار روکنے کی کوشش کرتے ہوئے جرائم کا ارتکاب کیا۔عدالت کے تحریری فیصلے کے مطابق اس وقت صدر کے عہدے پر فائر ریپبلکن سیاستدان ٹرمپ نے اپنے ڈیموکریٹ حریف جو بائیڈن کی انتخابی کامیابی کی کانگریس کے ذریعے توثیق رکوانے کی غیر قانونی کوشش کی تھی۔ واضح رہے کہ اس عدالتی فیصلے کو امریکی ایوان نمائندگان کی تحقیقاتی کمیٹی کی بڑی قانونی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔ کمیٹی واشنگٹن میں کانگریس کی کیپیٹل ہل کہلانے والی عمارت پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کی چھان بین کر رہی ہے۔