میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان اسٹیل کی گیس پائپ لائن سے لاکھوں روپے کا مین والو چوری

پاکستان اسٹیل کی گیس پائپ لائن سے لاکھوں روپے کا مین والو چوری

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان اسٹیل کی گیس فراہم کرنے والی مرکزی لائن سے لاکھوں روپے مالیت کا مین والو چوری کرلیا گیا جس کی وجہ سے پاکستان اسٹیل کی کوک اوون بیٹری کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی، رات گیارہ بجے سے معطل ہونے والی گیس کی سپلائی شام تک بحال نہ ہوسکی۔پاکستان اسٹیل کے ذرائع کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے متعلقہ حکام کو فوری طور پر صورتحال سے آگاہ کیا گیا تاہم کمپنی کی جانب سے کسی قسم کا رسپانس نہ مل سکا۔پاکستان اسٹیل کے انجینئرز کے مطابق کوک اوون بیٹری پاکستان اسٹیل کے پلانٹ میں دل کی حیثیت رکھتی ہے اور دو میں سے ایک بیٹری کی 2005ئ￿ میں چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے اوورہالنگ کی گئی تاہم کوک دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اس کی جانچ نہ ہوسکی۔جب سے اس بیٹری کو کم سے کم درجہ حرارت (ہیٹنگ) پر چلایا جارہا تھا تاہم گزشتہ شب اچانک گیس منقطع ہونے سے کوک اوون بیٹری بند ہوگئی جسے فوری طور پر آن نہ کیا گیا تو پاکستان اسٹیل میں پیداوار بحال کرنے کا رہا سہا امکان بھی ختم ہوجائے گا۔ پاکستان اسٹیل کے ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے پاکستان اسٹیل کو گیس کی سپلائی بند کردی ہے۔اس بارے میں ایکسپریس نے سوئی گیس حکام سے رابطہ کیا تاہم ترجمان فوری طور پر کوئی وجہ نہ بتاسکے۔ اس دوران پاکستان اسٹیل کے انجینئرز اور عملے نے گیس منقطع ہونے کا خود ہی سراغ لگالیا اور معلوم ہوا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس فراہم کرنے والی مین لائن پر پاکستان اسٹیل کے فلائی اوور کے نیچے لگے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے والو کو بند کرکے چوری کرلیا گیا جس سے کوک اوون بیٹری کو گیس کی فراہمی منقطع ہوگئی۔پاکستان اسٹیل میں سرگرم چوروں کی دیدہ دلیری اور مہارت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ہائی پریشر کی گیس لائن کو مہارت کے ساتھ بند کیا گیا اور سوئی سدرن گیس کمپنی کا نشاندہی کرنے والا خودکار نظام بھی اس کارروائی کی بروقت نشاندہی کرنے میں ناکام رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں