میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران حکومت الٹنے کیلئے باقاعدہ فنڈنگ ہوئی ،ثبوت پیش کرینگے،شیخ رشید

عمران حکومت الٹنے کیلئے باقاعدہ فنڈنگ ہوئی ،ثبوت پیش کرینگے،شیخ رشید

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ تین اپریل کو ہوگی،عمران خان کی حکومت الٹنے کیلئے باقاعدہ فنڈنگ ہوئی ہے، اس کے ثبوت فراہم کیے جائیں گے، اس میں ایجنسیز کی کوئی ناکامی نہیں ، وہ بھی بخوبی واقف ہیں، پنڈی والے ذمہ دار لوگ ہیں ، وہ پاکستان کے ساتھ ہیں ،میری خواہش ہے کہ عمران خان ایک اچھا سا بجٹ دیں اور حج کے بعد الیکشن کا اعلان کردیں ، جلسوں کے بعد ایف سی اور کشمیر اور خیبرپختون خوا پولیس کو واپس بھیج دیا گیا ، اسلام آباد سے تمام کنٹینر ہٹا دئیے گئے ، 31 تاریخ کو رینجرز بھی واپس چلی جائیگی۔ منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پنڈی والے ذمہ دار لوگ ہیں، وہ پاکستان کے ساتھ ہیں اور پاکستان کے حالات سے بخوبی واقف ہیں، اگر انہوں نے غیرجانبداری کا مظاہرہ کیا ہے تو اچھی بات ہے، اگر ہم ہر چیز پنڈی والوں پر ڈالتے رہیں تو یہ بھی مناسب نہیں ہے، پنڈی میراحلقہ بھی ہے اس لیے یہ کہہ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ (ق) لیگ نے گزشتہ روز پاکستان کی سیاست کا بہت اچھا فیصلہ کیا ہے، چوہدری شجاعت بڑے بھائیوں جیسے ہیں، چوہدری شجاعت نے گزشتہ روز رات کو بڑا جاندار بیان بھی دیا، اب بزدارصاحب کے استعفیٰ کا نوٹیفکیشن گورنر جاری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہار جیت تو ہوتی رہتی ہے تاہم ایک بات طے ہے کہ قوم عمران خان کے ساتھ ہے، انشا اللہ 3 تاریخ کو آخری بال تک عمران خان کھیلے گا، الیکشن کا رزلٹ جو بھی ہو تاہم اس وقت لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں، ہم تو پہلے ہی ساتھ ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ اب تو الیکشن کا سماں ہے، 31 تاریخ تک تقریریں ہوں گی اور 3 تاریخ کو ووٹنگ ہوگی، اتحادیوں کے بارے میں میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ (ق) لیگ ہمارے ساتھ آئے گی اور ان شا اللہ میری خواہش اور دعا ہے کہ ایم کیو ایم بھی ہمارے ساتھ آئے، ایم کیو ایم کو فیصلہ بڑا فیصلہ کْن ہوگا، مجھے ابھی نہیں معلوم کہ ایم کیو ایم کیا فیصلہ کرے گی، میں اس مذاکراتی کمیٹی میں نہیں ہوں جو ایم کیو ایم سے مذاکرات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت الٹنے کیلئے باقاعدہ فنڈنگ ہوئی ہے، اس کے ثبوت فراہم کیے جائیں گے، اس میں ایجنسیز کی کوئی ناکامی نہیں ہے، وہ بھی بخوبی واقف ہیں، یہ بڑا مسئلہ ہے کہ لوگ وزارت خارجہ کا سوال بھی وزارت داخلہ سے کرنا چاہتے ہیں، شیخ رشید سے صرف وزارت داخلہ کا سوال ہی کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں