میرے سینے میں بہت راز ہیں،ایوان سے جائوں توبتائوں گا،عثمان بزدار
شیئر کریں
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہمیرے سینے میں بہت راز ہیں، پرویز الہی کی کامیابی یقینی بناوں گا خواہشات اور خواب تو بہت تھے، سب پورے نہیں ہو سکتے، اگر امریکی صدر بھی بنا دیا جائے تو انسان خوش نہیں ہوتا۔لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایوان وزیراعلی سے جاوں گا تو بتاوں گا کہ ایوان وزیراعلی کیسے آیا؟ میرے سینے میں بہت راز ہیں ، جو راز ہی رہنے چاہئیں، بہت کہانیاں ہیں،کتاب لکھوں تو ریکارڈ فروخت ہو ، سوچ رہا ہوں کوہ سلیمان سے7 کلب کا سفر کے عنوان سے کتاب لکھوں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میرے خلاف کرپشن کا ایک بھی کیس یا اسکینڈل نہیں بنا، اپنے دور میں سرکاری خرچ پر بیرون ملک وفد لیکر نہیں گیا، وزیراعظم عمران خان حکم دیں تو سیاست چھوڑنے کو بھی تیار ہوں ، پارٹی نے چوہدری پرویز الہی کو وزارت اعلی کے لیے نامزد کیا ہے ان کی کامیابی یقینی بناں گا، کوئی بزدار گروپ نہیں صرف عمران خان کا سپاہی ہوں۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں خود مستعفی ہونیکی پیشکش کی تھی،کچھ متبادل آپشنز پربات ہوئی، میں نے کہا پارٹی اور ملکی مفاد سامنے رکھنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی نے جتنا پیار دیا کبھی نہیں بھولوں گا، ارکان پنجاب اسمبلی اور بیوروکریسی کو ساتھ لیکر چلا، میرے دور میں ہونے والے کاموں کی دستاویزی فلم جلد جاری ہوگی،سردار عثمان بزدار نے اسلام آباد سے لاہور پہنچنے کے بعد ایوان وزیراعلی میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، انہوں نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو استعفی پیش کر دیا ہے۔ وزارت اعلی کا منصب وزیراعظم عمران خان اور عوام کی امانت ہے۔ استعفے کی منظوری کے بعد وزارت اعلی چھوڑ دوں گا۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پارٹی ہے اور وزیراعظم عمران خان ہیں تو باقی سب چیزیں بھی رہیں گی۔ وزیراعظم عمران خان میرے قائد ہیں، ان کے ہر حکم پر لبیک کہوں گا۔ عہدے کی تمنا نہیں، ہمیشہ وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھاوں گا۔ وزارتیں آنی جانی چیز ہیں، اصل چیز پارٹی اور عوام سے کمٹمنٹ ہوتی ہے۔ ذات سے بڑھ کر ملک و قوم کا مفاد عزیز ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ محض عوام کی خدمت کیلئے وزارت اعلی کا منصب سنبھالا اور دن رات کام کیا ہے۔ عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھائیں گے۔