میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کسی ملک یا قوم کے لیے بد قسمتی کیا ہوگی انکے فیصلے عمران جیسے احمق کریں،مریم نواز

کسی ملک یا قوم کے لیے بد قسمتی کیا ہوگی انکے فیصلے عمران جیسے احمق کریں،مریم نواز

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسی ملک یا قوم کے لیے اس سے زیادہ خطرناک اور بدقسمتی کی بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ انکے مستقبل اور تقدیر کے فیصلے عمران جیسے احمق اور جاہل انسان کریں۔جتنے خطرناک نتائج تمہارے وزیراعظم رہنے سے اس ملک نے بھگتے ہیں، ان سے زیادہ کا تو تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ان خیالات کااظہار مریم نواز شریف نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ تمہارے ہاتھ میں اقتدار بندر کے ہاتھ میں استرا ہے۔خود کو بھی زخمی کر رہے ہو اور پاکستان کو بھی۔کل تک تم عدم اعتماد کی دعائیں مانگتے تھے۔آج اسے غیر ملکی سازش کہہ رہے ہو؟ حواس پر قابو رکھو۔پاکستان کو دنیا بھر میں رسوا نہ کرو۔ اور اس کی سلامتی سے مت کھیلو۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ سابق جعلی وزیراعظم۔آپ تو سب سے بڑے عالمی لیڈر تھے؟کبھی سعودی عرب۔ایران کے درمیان ثالثی۔کبھی روس یوکرائن کے درمیان ثالثی۔یہ اچانک کیا ہوگیا کہ آپ کے خلاف سازش ہوگیء ؟آپ تومغرب کے چہیتے تھے نا؟اقتدار جاتا دیکھ کر پاکستان کی سلامتی سے کھلواڑ مت کرو۔سبز ہلالی پرچم پر 35 ٹانکے مت لگائو۔نوازشریف کو تین بار وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹایا گیا لیکن انہوں نے ملکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی۔نا کسی پر جھوٹے الزام لگائے۔اس سے زیادہ ملکی سلامتی کے لیے خطرناک بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ ملک کا وزیراعظم اپنا اقتدار بچانے کے لیے جھوٹی سازشوں کا ڈرامہ کر کہ ملک کا تماشہ بنا دے؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں