میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ذوالفقار مرزا خاندان کی پی پی مقابلے میں کامیابی کے امکانات

ذوالفقار مرزا خاندان کی پی پی مقابلے میں کامیابی کے امکانات

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

بدین میں مرزا خاندان دو صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کے حلقے پر اتر گیا ، قوم پرست کارکن امیر آزاد سابق صوبائی وزیر اسماعیل راہو کے لیے درد سر بن گے ۔ تفصیلات کے مطابق بدین ضلع کے حلقے پی ایس71بدین سٹی پر پیپلز پارٹی کے تاج محمد ملاح ، ان کے مخالف انور ملاح ، پی پی کے ناراض رہنما اور سابق ایم این اے کمال خان چانگ اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے بیٹے حسام مرزا میں دلچسپ مقابلا ہوگا ، پی پی کے رہنماؤں کے ناراض ہونے کا فائدہ حسام مرزا کو ہوگا جبکہ سابق ایم پی اے حسنین مرزا پی ایس71 ٹنڈو باگو پر پی پی امیدوار ارباب امان اللہ سے مقابلہ کریں گے ، ارباب امان اللہ سابق وزیر کھیل ارباب لطف اللہ کے بھائی ہیں ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا این اے223 پر امیدوار ہیں ، جہاں پر ان کا مقابلہ پی پی امیدوار اور سابق مشیر رسول بخش چانڈیو سے ہوگا ، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا خود امیدوار نہیں لیکن وہ فہمیدہ مرزا ، حسام اور حسنین مرزا سمیت دیگر پی پی مخالف امیدواروں کی بھرپور انتخابی مہم چلا رہے ہیں ، پی ایس گولاڑچی پر سابق وزیر اسماعیل راہو پی پی کے امیدوار ہیں اور قوم پرست رہنما امیر آزاد پنہور سے کانٹے کا مقابلہ ہے ، امیر آزاد پنہور کو مرزا خاندان کی حمایت حاصل ہے ، بدین کے حلقہ پی ایس69 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار میر اللہ بخش تالپور اور جی ڈی اے امیدوار ڈاکٹر عبداللہ تالپور میں مقابلہ ہوگا جبکہ این اے222 پر بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار سابق ایم این اے میر غلام علی تالپور ہیں، ان کے مد مقابل جی ڈی اے کے امیدوار حسین بخش تالپور ہیں ، مقامی سیاسی کارکنوں کا کہنا ہے کہ فہمیدہ مرزا ، حسام مرزا اور حسنین مرزا کی کامیابی کے امکانات ہیں ، پی پی کے سابق وزیر اسماعیل راہو کے حلقے میں امیر آزاد پہنور اپ سیٹ کر سکتے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں