میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے ڈی اے گریڈ5 کاملازم، ایم ڈی اے کا ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ بن گیا،اینٹی کرپشن تحقیقات شروع

کے ڈی اے گریڈ5 کاملازم، ایم ڈی اے کا ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ بن گیا،اینٹی کرپشن تحقیقات شروع

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

ایم ڈی اے میںنچلے گریڈ کے ایسے ملازمین کا انکشاف ہوا ہے ، جو جعلی دستاویزات پر اعلیٰ عہدوں پر ترقی حاصل کرکے برسوں سے سرکاری مراعات اور بھاری تنخواہیں وصول کررہے ہیں ،ذرائع کے مطابق لوکل گورئمنٹ میں گریڈ 5 کا ملازم عرفان بیگ کی حقیقت کا پردہ فاش ہونے کے بعد ادارے میں موجود دیگر جعلساز ملازمین پریشان ہیں ، جعلسازی سے افسران کے عہدوں پر براجمان کرداروں میں عبدالقادر خان کا بھی انکشاف ہوا ہے ، موصوف کے ڈی اے میں گریڈ 5 کے ملازم تھے ، 2004 ء میں ترقی کے جعلی آڈر کا استعمال کرتے ہوئے ایم ڈی اے میں گریڈ 18 کی عہدہ حاصل کیا ، فی الوقت ایم ڈی اے میں ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ کے عہدے پر براجمان ہیں ، اس حوالے سے اینٹی کرپشن ایسٹ زون میں انسپکٹرسعادت علی شہانی نے تحقیقات شروع کررکھی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں