غریب کیسے زندہ رہے گا؟ سوشل میڈیا پر صارفین پھٹ پڑے
شیئر کریں
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے جس پر سوشل میڈیا پر صارفین پھٹ پڑے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت عام طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہر ماہ کی یکم اور 16 تاریخ سے کرتی ہے تاہم وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 29 جنوری کی صبح یکدم پیٹرول اور ڈیزل 35 روپے مہنگا کر نے کااعلان کر دیا ۔سوشل میڈیا سابق ایف بی آر چیئرمین سید شبر زیدی نے لکھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے کا اضافہ، مہنگائی بڑھے گی،غریب کیسے زندہ رہے گا؟ غریب اور متوسط طبقے کی زندگی کے سادہ سے سوال پر یہ قوم اتنی بے حس کیوں ہے؟ جب یہ کرنا ہی تھا تو اتنی دیر کیوں؟۔عباسی نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا کہ ’’خوشخبری، اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کی تردید کردی اور ساتھ ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے کے اضافے کا اعلان کر دیا۔ردا نامی ٹوئٹر ہینڈل سے مریم نواز کی ایک پرانی ٹوئٹ شیئر کرکے لکھا گیا کہ پتہ کیجیے 35 روپے اضافے کے فیصلے میں نواز شریف کی مرضی شامل تھی یا وہ اس بار بھی اجلاس چھوڑ کر چلے گئے؟تھنکر نے لکھا کہ پیٹرول اور ڈیزل 35 ،35 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے، اس کا حل صرف اور صرف ایندھن کا بائیکاٹ ہے۔