میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے عابد علی نظر انداز

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے عابد علی نظر انداز

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

مکمل صحت یابی اور مسلسل کرکٹ کھیلنے کے باوجود انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریزکے لیے عابد علی کو نظر انداز کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے ریکارڈ ساز اوپنر عابد علی کوٹیم کا حصہ بنانے کیلیے غور نہیں کیا۔گزشتہ دسمبر میں ڈومیسٹک میچ کے دوران 35 سالہ عابدعلی کو بیٹنگ کرتے وقت دل میں تکلیف ہوئی تھی اورانہیں انجیوگرافی میں دو سٹنٹس ڈالے گئے تھے۔عابد علی مکمل صحت یابی کے بعد پی سی بی میڈیکل پینل کی اجازت سے رواں سال اپریل سے دوبارہ کرکٹ میچز کھیل رہے ہیں۔ ٹیم میں کم بیک کا عزم لیے دائیں ہاتھ کے بیٹر قائد اعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کررہے ہیں۔انہوں نے اب تک نو میچز کی 14 اننگز میں ایک سنچری کی بدولت 421 رنز بھی بنارکھے ہیں۔عابد علی اب تک 16 ٹیسٹ میچز میں چارسنچریوں کی مدد سے 1180 اسی اور چھ ایک روزہ میچز میں234 رنز بنانیکا اعزاز رکھتیہیں جس میں ڈبیو میچ میں سنچری بھی شامل ہے۔عابدعلی نے بنگلہ دیش کے خلاف چار دسمبر 2021 کو ا?خری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ اس سیریزمیں وہ 87.86کیا سٹرائیک ریٹ سے 263 رنز بناکر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔عابد علی کے پاس اس وقت پانچ ریکارڈ ہیں جن میں ٹیسٹ ڈبیو میں سنچری، دوسرے ٹیسٹ میں بھی سنچری، ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں سنچری دوسری اننگز میں نوے رنز کے ساتھ ون ڈے ڈبیو میں بھی سنچری شامل ہے۔ پی سی بی نے عابد علی کے علاج میں مدد کرنے کے ساتھ انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کی ڈی کیٹگری بھی دے رکھی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں