ذیشان سلیم ذکی بے قابو، طاقت کے زور پر زمینوں پر قبضے جاری
شیئر کریں
ذیشان سلیم ذکی بے قابو، طاقت کے زور پر زمینوں پر قبضوں کا سلسلہ جاری، مڈ ٹاؤن نامی متنازع منصوبے کے خلاف علاقے میں غصے کی لہر، مڈ ٹاؤن منصوبے کیلئے قدرتی چراگاہون اور پانی کے راستے بند کردیئے گئے ہیں، گاؤن کی زمین پر قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے، رہائشی، تفصیلات کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کا مالک ذیشان سلیم ذکی بے قابو ہوگیا ہے، کوہستان میں پولیس اور خانگی مسلح افراد کی مدد سے مقامی رہائشیوں کو حراسان کرنے کا سلسلہ جاری ہے، گاؤن گلاب پالاری کی رہائشی امان حیدر و دیگر نے بتایا کہ ان کے مال مویشیوں کے قدرتی چراگاہون کے راستے بند کرکے پانی روک دیا گیا ہے، ان کی سئو ایکڑ بارانی زمین پر قبضے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، مقامی رہائشیوں کو طاقت کے زور پر حراسان کیا جا رہا ہے، ذیشان سلیم ذکی روینیو کی مدد سے کوہڈیری پہاڑ سمیت دیگر زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے اگر کوئی جانی نقصان ہوا تو ذمیوار ذیشان سلیم ذکی ہوگا، واضع رہے کہ مڈ ٹاؤن نامی متنازعہ منصوبے کے خلاف علاقے غصہ پایا جاتا ہے اور امن امان کا خطرہ پیدا ہوگیا، مڈ ٹاؤن منصوبے کے خلاف رہائشی احتجاج سمیت عدالتوں میں درخواستیں بھی دائر کر چکے ہیں۔