رابی پیرزادہ نے قالینوں کا کاروبار بھی شروع کر دیا
جرات ڈیسک
اتوار, ۳۰ جنوری ۲۰۲۲
شیئر کریں
شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے قالینوں کا کاروبار بھی شروع کر دیا۔ رابی پیرزادہ نے بتایا کہ میں نے اپنے پشتون بھائیوں کے ساتھ مل کر قالینوں کا کاروبار شروع کر دیا ہے، ہماری پہلی لاٹ ختم ہو چکی ہے اور دوسری لاٹ آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی پہنچ کو دیکھتے ہوئے قالینوں کی قیمت انتہائی کم رکھی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کاروبار کا مقصد بھی صرف اور صرف رابی پیرزادہ فاؤنڈیشن کے منصوبوں کو چلانے کے لئے معاونت حاصل کرنا ہے۔ میں اپنے پشتون بھائیوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس نئے کام میں میر اساتھ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میری جتنی بھی زندگی ہے میں نے اسے فلاحی کاموں کے لیے وقف کر دیا ہے۔ رابی پیرزادہ نے پشتو زبان میں پیغا م بھی دیا ۔