میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران مافیا ایک ہی انداز میں ہر بار ڈاکہ ڈالتا ہے ‘ مریم اورنگزیب

عمران مافیا ایک ہی انداز میں ہر بار ڈاکہ ڈالتا ہے ‘ مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۰ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں یوریا کھاد کی قلت عمران مافیا کی کرپشن کے سبب ہے ،پنجاب میں کھاد کے بحران کے ذمہ دار عمران صاحب ہیں ،بھاری رقم خرچ کرنے کے باوجود کسان کھاد کے لئے دربدر ہو رہے ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کسانوں کو بروقت کھاد نہیں مل سکی تو گندم کی پیداوار کیسے پوری ہوگی؟ ،پاکستان مسلم لیگ (ن)کے دور میں 2400 روپے میں ملنے والی یوریا کی بوری آج 10000 ہزار میں بھی نہیں مل رہی ،عمران صاحب کھاد کی قلت دراصل آپ کی کرپشن کا اعمال نامہ ہے ،یوریا 1200 سے 2800 ہوگیا لیکن عمران صاحب کے لیکچر جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آٹا چینی، ایل این جی میں بھی یہی واردات پہلے ہو چکی ہے ،پہلے گندم چینی کا بحران پیدا کیاگیا، ذخیرہ اندوزی ہوئی پھر سمگلنگ ہوئی اور پھر مہنگے داموں پر بھی قوم آٹے اور چینی سے محروم رہی ،کبھی آٹا، کبھی گندم، کبھی دوائی، کبھی ایل این جی اور اب کھاد کا بحران ہے، عمران مافیا ایک ہی انداز میں ہر بار ڈاکہ ڈالتا ہے ،عمران مافیا کی کرپشن کا بازار گرم ہے اورعوام دھکے کھا رہے ہیں،عمران مافیا کی کرپشن کا بازار گرم ہے اورکسان دھکے کھا رہے ہیں،کسانوں کو بھکاری بنا دیا گیاہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں