میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدرکوآپریٹومارکیٹ میں جل جانے والی دکانیں بحال

صدرکوآپریٹومارکیٹ میں جل جانے والی دکانیں بحال

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۰ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صدر کوآپریٹیو مارکیٹ میں آگ سے جل جانے والی دوکانوں کی بحالی کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ، ایم این اے آفتاب صدیقی ، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ ، ایم پی اے بلال غفار، خرم شیرزمان اور تاجر رہنماشیخ محمد فیروز بھی موجود تھے۔گورنر سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کا ترانہ سن کر خون گرم ہوجاتا ہے، میں شکر گذار ہوں اپنی ٹیم کا جنہوں نے اس خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہم نے کامیاب جوان پروگرام شروع کیا ہے جس سے تاجر بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ ہم تاجر برادری کی ہر صورت مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا کراچی سے الفت اور پیار کا رشتہ ہے، کراچی کا آکسیجن کم ہوتا ہے تو پاکستان کا آکسیجن کم ہوتا ہے۔ گورنر سندھ نے مذید کہا کہ پہلی مرتبہ کراچی کو 52 فائر ٹنڈر دیئے، اسی طرح گرین لائن منصوبہ پر ہم نے کام کیا اور منصوبہ کو مکمل کیا، ہم کراچی کے لئے خلوص نیت سے کام کر رہے ہیں اگر شہر کی بہتری کے لیئے کوئی مشورہ دینا چاہے تو ضرور آگے آئے تاکہ بہتر طریقہ سے امور کو انجام دیا جاسکے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لئے وفاق نے گرین لائن منصوبہ دیا اور اب کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا جلد افتتاح ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کے فور سندھ حکومت نے شروع کیا مگر وہ نہ بناسکی،ہم اس پر اب سو فیصد رقم خرچ کریںگے، چھبیس سو کروڑ گیلن کا وفاق کا یہ منصوبہ 2023 سے پہلے پہلے مکمل کرلیا جائے گا، جبکہ منصوبہ کی لاگت ایک سو بیس ارب ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ ہم وفاق میں یقین رکھتے ہیں لسانیت پر نہیں، ہم ہر پاکستانی کو ایک نظر سے دیکھنا چاہتے ہیں، ہم کسی زبان اور خطے کے لوگوں میں تفریق نہیں کرتے۔ تقریب سے ایم این اے آفتاب صدیقی ، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ ، ایم پی اے بلال غفار، خرم شیرزمان اور تاجر رہنماشیخ محمد فیروز نے بھی خطاب کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں