میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فضل الرحمان کو مولانا کہنا علماء کی توہین ہے، وزیراعظم

فضل الرحمان کو مولانا کہنا علماء کی توہین ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار، چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو بڑے بڑے قبضہ گروپس کے محل گرانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کے سب سے بڑے قبضہ گروپ جس کی پشت پر سابق وزیراعظم اور ان کی حکومت تھی میں نے اس کا محل گرتے دیکھا، لوگ پوچھتے ہیں تبدیلی کیا ہے تو تبدیلی یہ ہے، سارے ڈاکو مل کر مجھے بلیک میل کر رہے ہیں،ایک بھگوڑا لیڈر لندن میں بیٹھ کر انقلاب لانا چاہتا ہے،مولانا فضل الرحمان کرپٹ آدمی ہیں ، مولانا کہنا علماء کی توہین ہے، پارلیمنٹ کے اندر عوامی مفاد کی جو بحث ہونا چاہیے تھی وہ نہیں ہو سکی،سینیٹ انتخابات کیلئے ابھی سے ریٹ لگنا شروع ہو چکے ہیں، ہمیں معلوم ہے کونسا سیاسی لیڈر پیسے لگا رہا ہے،سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلیٹنگ کیلئے آئینی ترمیم کا رہے ہیں، کرپشن کو روکنے کی ترامیم کے مخالف قوم کے سامنے بے نقاب ہوں گے،سب کو معلوم ہے اسامہ بن لادن نے کس کو پیسے دئیے تھے،اکائونٹس کی اسکروٹنی ہوئی تو تحریک انصاف کے اکائونٹس شفاف نکلیں گے، ہماری کوشش ہے نئے بلدیاتی نظام میں اختیارات نچلی سطح تک ملے اور انشا اللہ اسی سال انتخابات ہوں گے تو نظام میں لوگوں کے مسائل ان کے گھروں میں حل ہوں گے،رواں برس دسمبر تک پورے پنجاب کے عوام کو صحت انشورنس حاصل ہوجائے گی،اپریل میں وفاقی حکومت پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں یکساں تعلیمی نصاب متعارف کروادے گی اس سے غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو اوپر آنے کا موقع ملے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں احساس اور کامیاب جوان پروگرام کے سلسلے میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں