حکومت کی پھر سے عوام پرپیٹرولیم بم گرانے کی تیاری
ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ جنوری ۲۰۲۱
شیئر کریں
حکومت نے یکم فروری سے ایک مرتبہ پھر سے عوام پر پیٹرولیم بم گرانے کی تیاری کرلی۔تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں12 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔سمری میں پیٹرول 12روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویزدی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 7، لائٹ ڈیزل ساڑھے 5 روپے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے، اوگرا نے سمری 30روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پرتیارکی، پیٹرول پراس وقت 21روپے 56پیسے فی لیٹر لیوی عائد ہے جبکہ ڈیزل پر 23روپے 9پیسے فی لیٹر لیوی عائد ہے۔